صدر پاکستان عارف علوی کو قرنطینہ میں بھیجنے کا فیصلہ

عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے، صدر مملکت

فائل فوٹو


اسلام آباد: حال ہی میں دورہ چین سے واپس آنے والے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی پانچ دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صدرکی چین روانگی سے پہلے ہی طے کیا گیا تھا کہ وہ واپسی پرقرنطینہ میں جائیں گے۔صدر مملکت 5 دن قرنطینہ میں گزرانے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔

ڈاکٹرعارف علوی کے ساتھ چین جانے والے وفد میں شامل دیگر افراد بھی اسی پروٹوکول پر عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمودقریشی کو کوروناٹیسٹ کروانے کا مشورہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی چین گئے تھے اور انہیں بھی پانچ دن کیلئے قرنطینہ میں گزاریں گے۔ شاہ محمود کے مطابق ماہرین نے انہیں 5دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے اور وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد230 سے تجاوز کر گئی ہے۔ سندھ میں ایک سو بہترکیسز، پنجاب میں 26، بلوچستان16، خیبپختونخوا16، اسلام آباد سے چار اور گلگت بلتستان سے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ بھر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالزآج سے پندرہ روز کیلئے بند رہیں گے۔ سی ویو، پبلک پارکس بھی بند رکھے جائیں گے، سرکاری دفاتر اور انٹر سٹی بس سروس بھی کل سے بند کر دی جائے گی۔

سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم کراچی کی حدعد میں لگنے والے تمام بچت بازار بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں