کورونا کیلئے ملنے والے فنڈز این ڈی ایم اے استعمال کرے گا

کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملنے والے فنڈزنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا اورعالمی بینک نے بھی 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔

باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان معاہدے جلد متوقع ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک طرف سے 5 کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔

عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے ملنے والے فنڈز کو کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے این ڈی ایم اے کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ موڈیز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کی معاشی شرح نمو کم رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 2اعشاریہ5 فیصد ہوگی جو اس سے قبل 2 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا امکان تھا جب کہ مجموعی طور ایشیا کی معاشی شرح نمو 2 اعشاریہ 8 فیصد رہے گی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں