سندھ میں181 افراد کورونا وائرس سے متاثر

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد181 ہوگئی جن میں سے143 سکھر میں ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ تفتان بارڈر سے آئے 50فیصد افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جب کہ 36افرادکو آئیسولیشن میں بھی رکھا گیا ہے۔ دومریض صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے پاس ہے 10ہزارٹیسٹ کی گنجائش ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کٹس بھی منگوائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، بیوروکریسی اور دیگر ملازمین نے تنخواہوں کا کچھ حصہ فنڈز کے لیے رکھا ہے اور ہم نے فنڈز کے لیے اکاوَنٹس بھی کھول دیا ہے جو شفافیت کے ساتھ استعمال کیاجائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس پر اہم اعلانات کی ضرورت ہے لیکن وفاقی حکومت ابھی تک خاموش ہے۔

سندھ بھر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالزآج سے پندرہ روز کیلئے بند رہیں گے۔ سی ویو، پبلک پارکس بھی بند رکھے جائیں گے، سرکاری دفاتر اور انٹر سٹی بس سروس بھی کل سے بند کر دی جائے گی۔ سبزی، راشن کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد255 ہوگئی ہے جب کہ چار مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں181 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 31، بلوچستان16، خیبر پختونخوا16، اسلام آباد4، گلگت بلتستان3 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا۔


متعلقہ خبریں