آزاد کشمیر میں پہلا کورونا وائرس کیس سامنے آگیا

فائل فوٹو


میرپور: آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

ترجمان محکمہ صحت عامہ کا اس بابت کہنا ہے کہ مریض کو میرپور آئسولیشن سنٹر میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مریض ایران سے براستہ تفتان آزاد کشمیر میں پہنچا۔

ترجمان محکمہ صحت عامہ کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں181 افراد کورونا وائرس سے متاثر

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 246 ہوگئی ہے جب کہ چار مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں 181 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 26، بلوچستان 16، خیبر پختونخوا 16، اسلام آباد سے چار اور گلگت بلتستان سے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ بھر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالزآج سے پندرہ روز کیلئے بند رہیں گے۔ سی ویو، پبلک پارکس بھی بند رکھے جائیں گے، سرکاری دفاتر اور انٹر سٹی بس سروس بھی کل سے بند کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد246 ہوگئی

 سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم کراچی کی حدود میں لگنے والے تمام بچت بازار بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے گھبرانا نہیں ہے، بطور قوم کورونا سے مقابلہ کرکے یہ جنگ جیتیں گے۔ 


متعلقہ خبریں