امریکی شہریوں کو افغانستان سے انخلا کی ہدایت


کابل میں امریکی سفارت خانے نے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے  جس میں شہریوں کو افغانستان سے انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانہ کابل کا ہدایت نامے میں کہنا ہے کہ  کابل میں سفارت خانہ اپنی معمول کی تمام سرگرمیاں بشمول ویزا،  امریکن سٹیزن سروسز، ویزا کی تجدید اور نوٹری سروسز کو معطل کرتا ہے،  آیندہ نوٹس تک یہ سروسز معطل رہیں گی۔

امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ اگر آپ (امریکی شہریوں) کو اپنی صحت یا سلامتی کے حوالے سے تحفظات ہیں تو یہ وقت انخلاء کا ہے۔

ہدایت نامے  واضح کیا گیا کہ فی الحال کمرشل ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر موجود ہے اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے لہٰذا اس موقع پر سختی سے غور کریں۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ایسا لائحہ العمل ہونا چاہیے جس کا انحصار امریکی حکومت پر نہ ہو۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ  اضافی معلومات سیف ٹریولر اینرولمنٹ پروگرام میں موجود ہے جس کے لیے اپنے آپ کو وہاں رجسٹر کروایں۔


متعلقہ خبریں