ایک ہی دن میں ٹرین کا دوسرا حادثہ

فائل فوٹو


جامشورو: سندھ میں کوٹری اسٹیشن پر بزنس ایکسپریس کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ڈویژنل سپرڈینٹ بھی موقع پر پہنچ گئے اور فوری اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کوٹری اسٹیشن پر ٹریک تبدیل کرتے ہوئے پیش آیا اور حادثے کے بعد متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو روانہ کردیا گیا ہے۔ ریلوے ملازمین نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پٹری کی مرمت کا کاکام شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل آج صبح سیہون شریف میں ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی تھی۔ حادثے کا شکار ہونے والی خوشحال خان خٹک ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق  حادثے کے باعث کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ متاثرہ بوگی میں سوار مسافر اپنی مدد آپ کے تحت اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے۔ ریلوے حکام جائے وقوع پر پہنچ کر مرمتی کام شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں