وزیراعظم کا ڈی جی خان میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ


اسلام  آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس  کے  حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی خان میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم  نورخان ایئربیس سے خصوصی طیارے کےذریعے روانہ ہوئے جبکہ ڈاکٹر ظفرمرزا،شہبازگل اورچیئرمین این ڈی ایم اے بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میںوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکریٹری پنجاب اورآئی جی سمیت دیگرافسران شریک ہوئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کو مہلک بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 255 ہوگئی ہے جب کہ چار مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں ایک سو بہتر کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں چھبیس، بلوچستان16، خیبر پختونخوا16، اسلام آباد سے چاراورگلگت بلتستان سے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ بھر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالزآج سے پندرہ روز کیلئے بند رہیں گے۔ سی ویو، پبلک پارکس بھی بند رکھے جائیں گے، سرکاری دفاتر اور انٹر سٹی بس سروس بھی کل سے بند کر دی جائے گی۔ سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم کراچی کی حدود میں لگنے والے تمام بچت بازار بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے گھبرانا نہیں ہے، بطور قوم مقابلہ کرکے یہ جنگ جیتیں گے۔


متعلقہ خبریں