ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی

فوٹو: فائل


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اعلان کیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ ہمارے ڈاکٹرز نے لڑنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی آگاہی کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیشن سنٹر کے افتتاح کی خوشی ہے، عوام کو کہتے ہیں کہ انہوں نے خوف کا شکار نہیں ہونا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ 03011102229 پر گھر بیٹھے کال کر مدد لی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں پہلا کورونا وائرس کیس سامنے آگیا

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ رش والی جگہ نہ جائیں اور اپنے اپنے گھروں میں رہیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام دودھ اور انڈے کا استعمال کریں اور کینو کھائیں۔

اسپتالوں کے حالات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اسپتالوں میں کم سے کم آئیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ ہم نے کورونا ریلیف فنڈ بھی قائم کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں