قائد حزب اختلاف کا کورونا اورمعیشت کیلئے بڑھتے خطرات پر اظہار تشویش

فوٹو: فائل


لندن: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا اورمعیشت کا خطرہ ملکی سلامتی اورعوام کی بقا کے لیے سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس اورمعیشت کےلیےبڑھتےخطرات پراظہار تشویش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کوٹیسٹ کرانےسےمنع کرنے کا مطلب ہے کہ حکومت کی تیاری نہیں، کوئی بھی ذی شعورشخص ٹیسٹ نہ کرانےکی بات نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ علامات پر ٹیسٹ نہ کرائےتوابتدائی مرحلےپراس وبا کو کیسے روکا جائےگا؟

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں انتظامات پورے ہوتےتوآپ ٹیسٹ نہ کرانےکی بات نہ کرتے، چھپانےسےحالات اورحقائق نہیں بدلیں گے۔


متعلقہ خبریں