کورونا: آٹھ نئے مریضوں کی تصدیق، سندھ میں تعداد 189 ہوگئی

کورونا: آٹھ نئے مریضوں کی تصدیق، سندھ میں تعداد 189 ہوگئی

کراچی: سکھر میں کورونا وائرس کے مزید آٹھ مریضوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سندھ میں موجود مریضوں کی تعداد بڑھ کر 189 ہوگئی ہے۔

کوروناوائرس: سندھ حکومت کا آن لائن بس سروس معطل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقدہ کورونا ٹاسک فورس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ دس ہزار 660 افراد سعودی عرب سے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ باہر سے آنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں تشخیص کی سہولت بڑھانا ہوں گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے آنے والوں کو پیغام بھیجیں کہ وہ گھروں میں بیٹھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن میں علامات ظاہر ہوں ان کے ٹیسٹ کرنا شروع کردیں۔

کورونا وائرس: لوگوں نے تنہائی سے جان چھڑانے کیلئے انوکھے طریقے اپنا لیے

حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ صوبے میں 573 سیمپلز کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ 266 ٹیسٹ ابھی ہونا باقی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تفتان سےسکھرآنے والے 290 زائرین کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کیے جانے والے ٹیسٹوں میں سے 147منفی اور 143 مثبت آئے ہیں جب کہ 13 تاحال پینڈنگ ہیں۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سندھ کےسرکاری اسپتالوں میں 1874 مشتبہ کیسزآئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو اگاہی دی گئی کہ جناح ٹرمینل پر 42 فلائٹس شیڈول ہیں جن میں سے 16 کینسل ہوگئی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ نہ آنے والے مسافروں میں سے تین مشتبہ تھے جن کی میڈیکل تفتیش جاری ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 13ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر احکامات دیے کہ انڈس اسپتال میں ٹیسٹوں کی گنجائش ایک ہفتے کے اندر 800 تک بڑھا دیں۔


متعلقہ خبریں