ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کریں،عمران خان سے مراد علی شاہ کی درخواست

اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف وزیراعظم کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درخواست کی ہے کہ ٹرینوں کی آمد و رفت کو معطل کیا جائے۔

کورونا: آٹھ نئے مریضوں کی تصدیق، سندھ میں تعداد 189 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بتائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم وفاق پر تنقید نہیں کررہے ہیں اور خواہش مند ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں اس وقت کل 208 افراد کورونا وائرس ے متاثر ہیں۔

کورونا: سندھ میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ کریانہ کی دکانوں کو بند کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ صوبے میں جمعرات سے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور آج سے تمام شاپنگ سینٹرز اور ریسٹورنٹس کی مکمل بندش ہوگی۔

پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کا ویکسینیشن ماڈل تیار کرلیا

سندھ کی حکومت تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں