پشاور: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

پشاور: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

فائل فوٹو


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص نے اپنی جان کی بازی ہار دی ہے۔ اس بات کی تصدیق کے پی کے  وزیر برائے صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ کرونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا ہے۔ جاں بحق شخص کی عمر 36 سال تھی اوراس کا تعلق ہنگو سے تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، مردان میں مریض چل بسا

تیمور خان جھگڑا کے مطابق جاں بحق ہونے والا مریض پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھا۔

ہم نیوز نے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حوالے سے بتایا ہے کہ 36 سالہ شخص کا نام عبدالفتح تھا اور وہ دبئی سے آیا تھا۔

اسپتال ترجمان کے مطابق اس کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق عبدالفتح کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا

اس سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت بھی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے۔ کورونا کے مرض میں مبتلا ہو کر داعی اجل کو لبیک کہنے والا پہلا مریض مردان کا رہائشی تھا۔ وہ سعودی عرب سے وطن واپس لوٹا تھا۔


متعلقہ خبریں