کورونا: برطانیہ، اسکولوں کو تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان

طالبان 31 اگست کے بعد انخلا کرنیوالوں کو محفوظ راستہ دینے کی ضمانت دیں، جی سیون

لندن: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر برطانیہ میں تمام اسکولوں کی بندش کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکولوں کو اعلان کے مطابق تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔

پشاور: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں جمعہ سے تا حکم ثانی تمام اسکول بند رہیں گے۔

انہوں نے اعلان کردہ فیصلے کے متعلق کہا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کو بچوں میں پھیلنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام برطانوی شہریوں پہ لازم ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔

پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کا ویکسینیشن ماڈل تیار کرلیا

ہم نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مشورہ دیا ہے کہ کھانسی و زکام کی صورت میں کم از کم سات دن کے لیے گھر پر قیام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرایک فرد میں بھی وائرس کی تصدیق ہو تو پورا خاندان آئندہ دو ہفتے تک علیحدہ رہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8010 ہو گئی

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ مئی اور جون میں ہونے والے سالانہ جی سی ایس سی کے امتحانات بھی مؤخر کردیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں