پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 452 ہوگئی

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 452 ہوگئی جب کہ دو کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 28 کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں کیسز کی تعداد 245  ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 31 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 78  اور خیبر پختونخوا میں کورونا کے 23 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 21، اسلام آباد میں 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا 25سالہ عبدالفتح کورونا کے باعث ہلاک ہوا۔ مردان میں50سالہ سعادت خان بھی وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔

سعادت خان 9 مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں دوسو آٹھ کورونا کیسزکی تصدیق کی ہے۔ کراچی سے چھپن مریضوں میں کوروناکی تشخیص ہوئی ہے۔

سندھ میں مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی پرایک سو پچاس تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھ میں انٹرسٹی بس سروس کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بس سروس 19 مارچ  سے آئندہ 15 روز تک بند رہے گی تاہم مال بردار ٹرانسپورٹ کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس کے تینتیس مریضوں کی تصدیق کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے کورونا کنٹرول کیلئے دوسو چھتیس ملین فنڈز اور تین اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے قرنطینہ قائم کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں شاپنگ مالز اور ہوٹلز رات دس بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ مری سمیت متعدد سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں