امریکہ: کورونا وائرس امدادی پیکیج کیلئے100 بلین ڈالرمنظور

امریکہ: کورونا وائرس امدادی پیکیج کیلئے100 بلین ڈالرمنظور

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوروناوائرس امدادی پیکج کیلئے100بلین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

اس پیکج سے ملازمین کو مفت کورونا وائرس کی تشخیص، چھٹی کے دوران تنخواہ کی ادائیگی اور بے روزگار افراد کی مالی معاونت کی جائے گی۔

اس کا مقصد عالمی صحت کے بحران کے مقابلہ میں امریکی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جس سے امریکہ میں 1550 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور9,464 متاثر ہیں۔

چین کے بعد کورونا وائرس یورپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 42 افراد ہلاک ہوئے اورایک روز میں اٹھائیس سو پچاس کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وائرس کے سبب امریکہ میں تیل کی قیمتیں گرنے سےا سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی ہے اور امریکہ نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ایک ٹریلین ڈالر پیکج کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

کورونا اٹلی میں ایک ہی دن میں چار سو پچھہتر جانیں نگل گیا ہے اور اموات دوہزار نوسو اٹھہتر تک پہنچ چکی ہے۔

چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس ایک سو پچھتر ممالک میں پھیل گیا ہے اور دو لاکھ انیس ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار کے قریب پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں