کورونا وائرس ہلاکت، مردان میں منگا یونین کونسل کا لاک ڈاؤن

فائل فوٹو


پشاور: گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کے بعد آج مردان کے علاقے منگا یونین کونسل کا لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مردان کے اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقہ حساس ترین قرار دیکربند کردیا جبکہ علاقے میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ ریلیف کے پی نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں تمام لوگوں کی اسکریننگ کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا 25سالہ عبدالفتح کورونا کے باعث ہلاک ہوا۔ مردان میں50سالہ سعادت خان بھی وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔

سعادت خان 9مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 208کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب33، بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں