خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی

پولیو کے خاتمے کیلئے 5.1 ارب ڈالر کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں 13 لاکھ 24 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے۔ انسداد پولیو مہم چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور مہمند میں چلائی جا رہی تھی۔

خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع اور بلوچستان میں تین روز قبل انسداد پولیو مہم شروع کی گئی تھی۔

پولیو ایمرجنسی سینٹر کے حکام کے مطابق 7 ہزار 455 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ صوابی میں 963 ٹیمیں بنائی گئیں اور 2 لاکھ 80 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے تھے۔ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کے کل 48 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی تھی۔


متعلقہ خبریں