سندھ میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

وزیر اعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس سے متعلق تفصیلی بریفنگ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر  بھر میں میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے۔

وزیراعلیٰ سندھکی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کو بتایا گیا کہ تفتان سے مزید 757 زائرین سکھر پہنچ گئے ہیں۔ لاڑکانہ میں تفتان سے  پہنچنے والے زائرین کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی 700 ٹیسٹنگ کٹ سکھر اور 82 لاڑکانہ بھجوادی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کراچی میں 10 ہزار بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ تفتان سے سکھر آنے والے 302 زائرین کے ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں جس میں سے 151 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں آئسولیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں ایک اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کس شہر کو بند نہیں کریں گے کیونکہ اس سے غریبوں کو نقصان ہو گا۔ لوکل ٹرانسمیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں تاہم ہمیں مقامی پھیلاؤ کو روکنا ہو گا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 788 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 60 مثبت آئے۔ سکھر میں تفتان سے آنے والے 302 افراد کا ٹیسٹ بھی ہو چکا ہے جس میں سے 151 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ سندھ میں 20 لاکھ راشن بیگز تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہا کہ کورونا وائرس کی مقامی منتقلی کو روکنا ایک چیلنج ہے جبکہ 31 افراد کو کورونا وائرس مقامی طور پر منتقل ہونے سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے، میئر کراچی

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا تیسرا مریض بھی صحت یاب ہو گیا ہے جو کہ ایک اچھی خبر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں