ایک اور پاکستانی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

اسلام آباد: مزید 56 بچے کورونا وائرس سے متاثر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد اسے صحت یاب قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  کورونا وائرس سے صحت یاب مریض کی عمر 61 برس اورتعلق اسکردوسےہے جسے 25 فروری کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ 61 سالہ مریض میں 26 فروری کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ گزشتہ 2ہفتے کے دوران مریض کے 4 ٹیسٹ کیے گئے۔

اس سے قبل کراچی میں بھی تین مریض صحت یاب ہوگئے تھے، اب ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

پاکستان میں کورونا وائرس سے 310 افراد متاثر ہیں جب کہ دو ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 211 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب33، بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔


متعلقہ خبریں