حج کے لیے انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

گور نمنٹ حج سکیم، 10دن میں موصول درخواستوں کی تعداد مایوس کن رہی


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج 2020 کےلیےانتظامات اپنے معمول کے مطابق جاری ہیں تاہم عازمین حج کاتربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کیا گیاہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر  فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام حاجی کیمپوں کو ٓاگاہ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری ہے، حج 2020 کے انتظامات کے حوالے سے سعودی عرب سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

پاکستان میں کورونا وائرس سے 310 افراد متاثر ہیں جب کہ دو ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 211کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب33، بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔


متعلقہ خبریں