کے پی میں کورونا کے 4 نئے کیس، تعداد 23 ہوگئی

پاکستان میں کوروناوائرس کے694نئےکیسز رپورٹ

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل وزیر نے ایک بیان  صوبے میں 15 مزید کیسز سامنے آنے سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں  متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ ہم عوام سے کچھ نہیں چھپانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اس وقت ڈی آئی خان میں ہیں اور کورونا وائرس سے متعلق خود تمام تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس 170 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ عوام کو وبا سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں۔ صوبے میں اب تک 92 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں

خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع نے محکمہ ریلیف کے پی کے حکام کے حوالے سے کہا تھا  ڈی آئی خان سے 3، کرم 5، مردان 3،لوئر دیر 1، ملاکنڈ 1، پشاور 1، ہری پور سے کورونا وائرس کا1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: کوروناوائرس کے تدارک کیلئے5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم

ذرائع نے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کو افراد ڈیرہ اسماعیل خان درہ زندہ آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ محکمہ ریلیف کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان کے پتے پر صوبائی حکومت کی جانب سے فوڈ پیکیج بھجوانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

محکمہ ریلیف نے ہدایت دی ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس قرنطینہ میں متاثرین کے ساتھ نرمی و شفقت سے پیش آئے۔

خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے باعث دو ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں