کورونا وائرس: لوگ خود کو گھروں تک محمود رکھیں، محمود خان


پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے عوام خود کو گھروں تک محدود رکھیں کیونکہ  صوبے میں کورونا ٹیسٹ کی ایک ہی لیبارٹر ی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اجلاسوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ کورونا کی روک تھام  کے لیے دستیاب وسائل سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

محمود خان نے کہا کہ شادی ہالز، تفریحی مقامات اور دیگر سرگرمیوں پرپابندی لگادی گئی ہے۔ ہر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔ اس کے باوجود پورے خیبرپختونخوا کا انحصار ایک ہی لیبارٹری پر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 347 افراد متاثر ہیں جب کہ دو ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 211کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 33، بلوچستان 45 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 34 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جان کی بازی ہار گیا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا 25سالہ عبدالفتح کورونا کے باعث ہلاک ہوا۔ مردان میں50سالہ سعادت خان بھی وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔

 


متعلقہ خبریں