کورونا وائرس: سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات ملتوی

کورونا وائرس: سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات ملتوی

کولمبو: سری لنکا نے کورونا کے پیش نظر پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات 25 اپریل کو ہونے تھے جو کہ اب ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں اب تک ۵۰ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سری لنکا میں سفری پابندیوں کے ساتھ کچھ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 944 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افرادکی تعداد 2 لاکھ 18ہزار740  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: بھارت کی سارک کانفرنس میں پاکستان کو شرکت کی درخواست

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 84ہزار 386 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد250 سے زائد ہوچکی ہے۔

چین میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 245 ہوگئی ہے جب کہ 80 ہزار928 افراد متاثر ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے 69 ہزار614 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس سے 28 ہلاکتیں، 12 ہزار 327 متاثر۔ امریکہ میں کوروناوائرس سے150 ہلاکتیں اور 9 ہزار 261 متاثر ہیں۔

ایران میں کوروناوائرس سےایک ہزار135ہلاکتیں اور 17ہزار361 افراد متاثر ہیں۔ اٹلی میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 978 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 35ہزار713 ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: کورونا وائرس، برطانوی فوج کو الرٹ کر دیا گیا

اسپین میں کوروناوائرس سے638افراد ہلاک اور 14ہزار746متاثر ہیں۔ فرانس میں کوروناوائرس سے264 ہلاکتیں اور 9ہزار134متاثر ہیں جب کہ برطانیہ میں کوروناوائرس سے104افراد ہلاک اور 2626افراد متاثر ہیں۔

یورپ  کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں چوالیس میں سے تینتالیس ممالک متاثر ہیں اور تئیس میں اموات بھی ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں