گیم آف تھرونز کی اداکارہ اندرا ورما کو کورونا ہو گیا


لندن: ایچ بی او کی معروف ٹی وی سیریز ’ گیم آف تھرونز ‘ کی اداکارہ اندرا ورما میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔

گیم آف تھرونز میں ایلیریا سینڈ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وبائی بیماری کے باعث دنیا میں ہمارے اور دوسرے لوگوں کے شوز متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ نے وائرس کو شکست دے دی

ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے امید ہے حکومت اور آپ سب لوگ ہماری مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بیماری کے باعث اپنے بستر پر لیٹی ہوں اور یہ کوئی اچھا احساس نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ محفوظ اور صحت مند رہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں