کورونا وائرس سے ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے، بلاول

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاوال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں، افراتفری پھیلانے سے اجتناب کیا جائے۔  ہم نے موجودہ صورتحال کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی انسداد کورونا پر پوری توجہ ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ چین میں وائرس پھیلا تو سندھ حکومت نے تیاریاں شروع کردی تھیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 213 سے تجاوز کر گئی

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ  نے ایران سے آنے والوں کی فہرست منگوائی ہے۔ تفتان سے آنے والوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اللہ جب امتحان لیتا ہے تو اسے برداشت کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے۔ ہم نے اس مشکل وقت میں ایس او پیز کو فالو کرنا ہے۔ کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وائرس کا زیادہ اثر عمر رسیدہ لوگوں پر ہوتا ہے۔ ہر پاکستانی کو کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تنقید اور الزام لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس وقت ہم سب کو مل کر اس وائرس کا مقابلہ کرنا ہے


متعلقہ خبریں