پنجاب: کورونا کیسز کی تعداد 78 ہو گئی


لاہور: پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے صوبہ بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 384 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کورونا وائرس کے 78 کنفرم کیسز  سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں 60 زائرین ہیں، اس وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے، بلاول

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ 80 فیصد لوگ پینا ڈول سے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میو اسپتال میں زیر علاج 4 مریض صحت یاب ہورہے ہیں، ہمارے پاس آئسولیشن کے لیے 500 سے زائد کمرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں ٹیچنگ اسپتال میں الگ سے آئسولیشن رومز قائم کے ہیں، عملے کے پاس تمام تر ضروری چیزیں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،رات 10 بجے کے بعد تمام شاپنگ مالز بند ہوجائیں گے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں موجود زائرین کے ٹیسٹ 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیے جائیں گے،جو ٹھیک ہورہے ہیں ان کو بھی 14دن آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں، یہ نہ ہو کل کو لاک ڈاوَن کرنا پڑے۔


متعلقہ خبریں