عمران خان کو یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا ٹائم فریم پیش

عمران خان کو یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا ٹائم فریم پیش

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی وجہ سے کی جانے والی تعطیلات کے دوران طلبا و طالبات کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد و معاونت فراہم کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی ویژن نے سات گھنٹے کی نشریات کا اہتمام کیا ہے۔

گھبرانا نہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی بریفنگ میں بتائی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک بھر میں یکسان نصاب تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی سیکریٹری تعلیم اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پہ غور و خوص کیا گیا اور تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران تعلیمی مواقع فراہم کرنے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی وزارت تعلیم نے پی ٹی وی کے ذریعے سات گھنٹوں کی تعلیمی نشریات کا اہتمام کیا ہے جس سے طلبہ گھروں پہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم کے حکام نے دوران بریفنگ بتایا کہ پوری کوشش کی گئی ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں تعطیلات کی وجہ سے متاثر نہ ہوں اور نہ ہی طلبہ کا ہرج ہو۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ پہلی سے پانچوین جماعت تک کے طلبہ کا متفقہ نصاب تیار کر لیا گیا ہے جب کہ جماعت ششم سے لے کر ہشتم تک کا نصاب مارچ 20201 تک تیار کرلیا جائے گا۔

ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کریں،عمران خان سے مراد علی شاہ کی درخواست

وزیراعظم عمران خان کو یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے ٹائم فریم پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نہم تا بارھویں جماعت کے یکساں نصاب کا کام مارچ 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں