کورونا وائرس پر کنٹرول سے متعلق چین کا تعاون قابل ستائش ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول سے متعلق چین کا تعاون قابل ستائش ہے۔

انہوں نے یہ بات اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران کہی جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا جو کورونا وائرس کی صورتحال اور کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے ڈرنے کے بجائے احتیاطی اقدامات اختیار کیے جائیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ ملکی معیشت کو محفوظ رکھنے کیلئے بین الاقوامی اداروں سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں