صدر مملکت نے زینب الرٹ بل پر دستخط کردیے

عارف علوی صدر پاکستان نامزد | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی زینب سے منسوب اور بچوں کے تحفظ سے متعلق ’’زینب الرٹ بل 2020‘‘ پر دستخط کردیے۔

زینب الرٹ بل پر دستخط کرنے کے بعد صدر مملکت کا کہنا تھا کہ زینب الرٹ بل قانون کی حثیت اختیار کرگیا ہے۔ بچوں کے اغوا کے کیسز میں فوری بازیابی کیلئے شاندار قانون ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت فری ہیلپ لائن کا قیام ممکن ہوگا۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے مجرموں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ نے زینب الرٹ بل کثرت رائے سے منظور کرلیا

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی نے زینب الرٹ بل 2020 کثرت رائے سے منظور منظور کرلیا تھا۔

زینب الرٹ قانون کے تحت بچوں کے خلاف جرائم کے مرتکب ہونے والوں کو سزائے موت سے لے کر عمر قید یا پھر زیادہ سے زیادہ 14 سال اور کم سے کم سات سال قید کی سزا ہوگی۔


متعلقہ خبریں