کورونا: سندھ کے محکمہ صحت کے لیے 6.9 ارب کے فنڈز کا اجرا

حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کا ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کے لیے 6.9 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔

کورونا: سندھ میں وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کو ملنے والی رقم کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ادویات، ضروری ساز وسامان، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروریات پر خرچ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تافتان بارڈر پر کوتاہی ہوئی لیکن ہمیں لوگوں کی جان بچانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت کو سنبھالنا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے بعد دیکھیں گے کہ نظام میں کہاں خرابی ہے۔

کورونا وائرس: اسلام آباد میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے جو فنڈ قائم کیا ہے اس میں اب تک تین ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنڈ چیف سیکریٹری سندھ کی زیر نگرانی قائم کیا گیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فنڈز خرچ کرنے کا اختیار جس کمیٹی کو دیا گیا ہے اس میں فیصل ایدھی، ڈاکٹر باری اور مشتاق چھاپرا بھی شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم دیگر اخراجات میں کٹوتی کرکے فنڈز کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بحالی پر لگا رہے ہیں۔

کورونا وائرس سے ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے، بلاول

سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ ہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دیگر تیکنیکی عملے کو چھ ماہ کے لیے چھ تعینات کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں