کورونا: بھارت میں ملک گیر کرفیو کے نفاذ کا اعلان


نئی دہلی: بھارت نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی بڑھتی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر 22 مارچ کو پورے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس: بھارت نے پاکستان کے ساتھ منسلک سرحدوں کو بند کر دیا

ہم نیوز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کا نفاذ پورے ملک میں کیا جائے گا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران بزرگ شہری بھی گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

جرمنی کے نشریاتی ادارے ’ڈی ڈبلیو‘ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے اہم اعلان کرنے سے قبل ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد بھارت میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان آج کیا ہے جب کہ مقبوضہ وادی چنار میں پانچ اگست 2019 سے کرفیو نافذ ہے اور مظلوم کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں نہایت تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں