کورونا وائرس کا خطرہ: پنجاب حکومت نے گھروں میں تقریبات پر پابندی عائد کردی


لاہور: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کے تحت گھروں میں ہرقسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جم اور اسنوکرکلب کھولنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی سےمتعلق محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: کورونا کیسز کی تعداد 78 ہو گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق مذکورہ جگہوں پر کسی بھی اجتماع  پر 4 اپریل تک پابندی کا نفاذ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 347 افراد متاثر جب کہ دو ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 217 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 33، بلوچستان 45 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 23 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا 25سالہ عبدالفتح کورونا کے باعث ہلاک ہوا۔ مردان میں50سالہ سعادت خان بھی وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔


متعلقہ خبریں