اٹلی: کورونا سے ایک پاکستانی کی ہلاکت کی اطلاع، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اٹلی می تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں جبکہ کورونا سے ایک پاکستانی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں 1500 سے 2 ہزار پاکستانی طلبا زیرتعلیم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑےرہے ہیں، صدر مملکت کے دورہ چین میں کورونا سے نمٹنے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے اور استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی مقامی حکومتوں کی ایڈوائزری پرعمل کریں، پاکستان میں انتظامات مکمل ہونے پرایران سے زائرین کو واپس آنے دیا گیا۔


متعلقہ خبریں