کورونا: پنجاب میں سنیٹائزرز کی تیاری کاکوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

کورونا: پنجاب میں سنیٹائزرز کی تیاری کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر درکار سنیٹائزرز کی ملک گیر قلت کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبہ پنجاب نے لائسنس اور کوٹا بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد: میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، ماسک اور سنیٹائزرز برآمد

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس حافظ ممتاز احمد نے اعلان کیا ہے کہ سنیٹائزرز کی تیاری میں درکار الکوحل اور اسپرٹ کا کوٹہ بڑھایا جائے گا۔

سنیٹائزرز کی تیاری کے لیے الکوحل اور اسپرٹ لازمی درکار ہوتا ہے۔ الکوحل و اسپرٹ کی خریداری اور اس کا استعمال لائسنس کے ذریعے ممکن ہے جو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جاری کرتا ہے۔

ملک میں مروج طریقہ کار کے تحت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن الکوحل اور اسپرٹ کے حوالے سے نہ صرف لائسنس جاری کرتا ہے بلکہ ہر لائسنس ہولڈر کے لیے کوٹہ بھی مقرر کرتا ہے۔ کوٹے سے زائد کی خریداری کسی کے لیے بھی ممکن نہیں ہوتی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلتے مرض کی وجہ سے جب ملک میں سنیٹائزرز اورماسکوں کا استعمال اچانک بڑھا تو جہاں ایک جانب اس کی قلت پیدا ہوگئی تو دوسری جانب ناجائز منافع خوروں نے بھی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانی قیمتوں کی وصولی شروع کردی ہے۔

کورونا وائرس: ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر نایاب ہو گئے

وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس حوالے  سے دن رات کوشش کررہی ہیں کہ سنیٹائزرز اور ماسکوں کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ کراسکیں اور اس مقصد کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں لیکن تاحال مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے میں وہ ناکام ہیں۔

حکومت پنجاب نے اسی حوالے سے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے سنیٹائزرز کی تیاری میں اضافہ ہو سکے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے اعلان کیا ہے کہ لائسنس ہولڈرز کی ڈیمانڈ کو پورا کیا جائے گا اور انہیں درکار الکوحل و اسپرٹ فراہم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر کے مطابق طلب پوری کرنے کے لیے نہ صرف الکوحل اور اسپرٹ کے موجودہ کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ نئے لائسنس حاصل کرنے والوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

مہنگے داموں سینیٹائزرز، ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیرایکسائزحافظ ممتاز احمد نے واضح کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اس حوالے سے ملنے والی تمام درخواستوں پر فوری کارروائی مکمل کرے گا۔


متعلقہ خبریں