پاکستان: ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا امکان

دل کے عارضے کی ادویات سے کورونا کے علاج پر کام شروع

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں داخلے کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ ہم نیوز کو یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

کورونا: پنجاب میں سنیٹائزرز کی تیاری کاکوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی سفارش اسپیشل کو آرڈی نیشن کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کی پابندی ختم کرنے کا حکم کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ او سیاحوں کی وطن واپسی میں پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظرکیا جا رہا ہے۔

کورونا: بھارت میں ملک گیر کرفیو کے نفاذ کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ آئندہ تمام مشتبہ مسافروں کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ میں منتقل کردیا جائے گا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے سات بڑے شہروں میں قائم بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہوٹلوں میں اٹیچ باتھ روم والے کمروں میں صرف مشتبہ مریضوں کو رکھا جائے گا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ میں قرنطینہ قائم کیے جائیں گے۔

کورونا وائرس کا خطرہ: پنجاب حکومت نے گھروں میں تقریبات پر پابندی عائد کردی

ملک کے تمام بڑے شہروں میں بین الاقوامی ایئرپورٹس موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں