سی اے اے: آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ

سی اے اے: اندرون ملک پروازوں میں لازمی کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے عارضی طور پر بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ہیلتھ کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ دے دیا۔

پاکستان: ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ نوٹم سی اے اے کے شعبہ ٹرانسپورٹ نے جاری کردیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے  سیکریٹری ایوی ایشن سے رابطہ کرکے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ہیلتھ ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایئر مارشل ارشد ملک کا اس سلسلے میں استدلال تھا کہ برطانیہ اور یورپ سے پاکستان آنے والے مسافر وں کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے جلد چین سے مدد لی جائیگی، ظفر مرزا

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے بات چیت کے بعد عارجی طور پر پاکستان آنے والے ہم وطنوں کو ہیلتھ کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ دے دیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن نے سی ای او پی آئی اے  ارشد ملک کی درخواست پر نوٹم جاری کردیا ہے۔

کورونا وائرس، پی آئی اے کے حفاظتی انتظامات مکمل

ذرائع کے مطابق نوٹم جاری کیے جانے کے بعد 21مارچ کی صبح پانچ  سے اس کا اطلاق ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں