نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئےمنظور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

سی اے اے: آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ

ہم نیوز کے مطابق آج دوپہر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس مین کورونا وائرس کے حوالے سے اہم حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فضائی آپریشن سے متعلق کیے جانے والے فیصلوں پر نظر ثانی بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس روکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تیار ہے، ظفر مرزا

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کی مصروفیات کے پیش نظر وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کورونا سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے

نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں