اسلام آباد: کورونا سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

شہریوں کیلیے خوشخبری: اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس متعارف

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا:پبلک ڈیلنگ کے سرکاری دفاتر دو ہفتوں کے لیے بند

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ پبلک ڈیلنگ سے متعلق سرکاری دفاتر بند کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ عملہ گھر بیٹھ جائے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ایکسائز اینڈ ریونیو کا عملہ دیہی علاقوں میں آگاہی مہم شروع کرے گا۔

اٹلی: کورونا سے ایک پاکستانی کی ہلاکت کی اطلاع، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز نے ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگاہی مہم کے لیے تمام عملہ لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں جائے گا اوراعلانات کرکے لوگوں کو کورونا وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کرے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے مطابق کنٹرول روم کے نمبرز اور تمام معلومات شہریوں کو فراہم کی جائیں گی۔

سی اے اے: آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ

وفاقی وزارت داخلہ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت پبلک ڈیلنگ کرنے والے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو آئندہ 15 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں