کورونا: دنیا کے 174 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہولناکی نے دنیا کے 174 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 829 ہو چکی ہے۔

کورونا: بھارت میں ملک گیر کرفیو کے نفاذ کا اعلان

ہم نیوزنے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 36 ہزار 920 ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرسے متاثر ہونے والے 86 ہزار 675 افراد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اس وقت تک ملنے والی معلومات کے تحت چین میں 3245، اٹلی میں 3405 اورایران میں 1284 افراد صرف کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس پر کنٹرول سے متعلق چین کا تعاون قابل ستائش ہے، وزیراعظم

مغربی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین میں 803، جرمنی میں 43، امریکہ میں 171 اور فرانس میں 264 افراد اپنے پیاروں کو روتا چھوڑ گئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں 91، سوئٹزرلینڈ میں 36، برطانیہ میں 137 اور نیدر لینڈ میں76 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق آسٹریا میں چھ ،بیلیجیم میں  21، ناروے میں سات، سویڈن میں گیارہ اور ڈنمارک میں چھ افراد کی اموات ہوئی ہے۔

کورونا وائرس: سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات ملتوی

ہم نیوز کے مطابق جاپان میں 32، ملائیشیا میں دو، کینیڈا میں دس، پرتگال میں تین، آسٹریلیا میں چھ، برازیل میں چھ، یونان میں چھ، آئرلینڈ میں دو، پولینڈ میں پانچ اور انڈونیشیا میں 25 افراد نے موت کو کورونا وائرس کی وجہ سے گلے لگایا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن میں 17، مصر میں چھ، ہانگ کانگ میں چار، بھارت میں چار، ترکی میں تین، عراق میں 12، لبنان میں چار، ارجنٹینا میں تین اور یوکرائن میں دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

گیم آف تھرونز کی اداکارہ اندرا ورما کو کورونا ہو گیا

کورونا وائرس کی بدولت بحرین، تھائی لینڈ، سلوانیا، روس، بنگلہ دیش، کیوبا، اورگوئٹے مالا میں بھی ایک ایک جنازہ اٹھ چکا ہے۔


متعلقہ خبریں