پنجاب:کورونا متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مفت راشن پیکج

پنجاب:کورونا متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مفت راشن پیکج

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کورونا وائرس سے متاثرہ غریب افراد کے اہل خانہ کے لیے مفت راشن پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور: کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو راشن فراہم کرنے کی یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب کو فلاحی تنظیم نے کورونا ایمرجنسی فنڈ کے لیے 50 ملین روپے کا عطیہ بھی دیا ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پی ڈی این میں شامل 40 سے زائد این جی اوز بھی اس مد میں تعاون کررہی ہیں۔

گورنر پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس سے متاثرہ شخص ٹھیک نہیں ہو جائے گا اس وقت تک مفت راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

حکومت غریب افراد کو راشن فراہم کرے گی، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ غرین افراد کے اہل خانہ کو مفت راشن پیکج دیا جائے گا اس میں 20 کلو آ ٹا، دس کلوچاول، 20 لٹردودھ، دس کلوچینی، پانچ کلو دالیں، چائے کے پانچ ڈبے اور دو درجن صابن شامل ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے مطابق حکومت کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے درکار اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ جب کورونا سے متاثرہ شخص مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوگا اس وقت تک مفت راشن کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

کورونا وائرس: سکھر آئیسولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھر راشن پہنچانے کی ہدایت

سندھ اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتیں پہلے ہی کورونا وائرس سے متاثرہ اشخاص کے اہل خانہ کے لیے مفت راشن کی فراہمی کا اعلان کرچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں