چین میں کورونا کی صورتحال بہتر، طبی عملے کو شاندار خراج تحسین


بیجنگ: چین میں کورنا وائرس سے پیدا صورت حال پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور24 گھنٹوں کے دوران صرف 3 افردا ہلاک ہوئے ہیں۔

جنوری سے چین کی نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے مریضوں کے اعدادوشمار جاری کرنا شروع کیے تھے اور نئے کیسز میں کمی سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک میں بیماری کی شدت میں نمایاں کمی آچکی ہے۔

مارچ کے آغاز سے ہی چین میں کیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آرہی تھی اور اب صورتحال کی بہتری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کوروناوائرس کے مرکز ووہان میں صرف تین افراد ہلاک ہوئے۔

چین نے مریضوں کے علاج کے لیے قائم 11 عارضی ہسپتال بھی بند کردیئے ہیں اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کورونا کو ہرانے والے طبی عملے کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا اور اٹھارہ شہروں میں پچاس ہزار اسکرینوں پرڈاکٹروں اور نرسوں کی تصاویر لگا  دی گئی ہیں۔

چین کے سب سے زیادہ متاثر ووہان میں صورتحال کنٹرول ہے اور دوسرے شہروں سے آنے والی طبی عملے کی ٹیمیں واپس جانا شروع ہو گئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ڈیڈروس آدھانوم غیبریسوس نے پیر کو معمول کی پریس بریفننگ میں بتایا ‘چین نے وبا کو قابو میں کرلیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ چین اور جنوبی کوریا کے اقدامات سے اس وائرس کے خلاف امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جبکہ عالمی ادارے کی ڈاکٹر ماریہ وان کرکہوز نے کہا ‘متعدد ممالک میں صورتحال بہتر ہونے سے پہلے بدتر ہوگی’۔


متعلقہ خبریں