کورونا سے مزید 57 ہلاکتیں، امریکی صدر کی علاج کیلئے کلوروکین نامی دوا کی منظوری

امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے کم رہے گی، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 57 افراد کی ہلاکت کے بعد ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  علاج کے لیے کلوروکین نامی دوا کی منظوری دے دی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کلوروکین نامی ملیریا کی دوا کورونا کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کو چینی وائرس قرار دے دیا جس پر ان کی صحافیوں سے تکرار ہو گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے سبب دنیا میں10ہزار سے زائد اموات

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  چین کی وجہ سے دنیا کو ‘بڑی قیمت’ ادا کرنی پڑ رہی ہے،بہت بہتر ہوتا اگر ہمیں اس وائرس  کا کچھ مہینے پہلے پتہ چل جاتا۔

دوسری جانب امریکہ میں  امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید57افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  218ہوگئی۔

امریکہ میں کرونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد13ہزار783تک پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں