ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں آج صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم قدرے سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 24 تک جاسکتا۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 27 تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی اور خوشاب کے اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور قدرے سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت25 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 28 تک جانے کا امکان ہے۔

آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال میں قدرے سرد رہے گا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 24 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں قدرے سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 19 تک جا سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 07 ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں