کورونا: امریکہ کا پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

امریکہ کا بھارت سے کشمیر میں پابندیاں جلد ہٹانے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر  امداد دینے کا اعلان کردیا۔

امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مدد کر رہے ہیں اور ابتدائی طور 10 لاکھ ڈالر دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امداد ی رقم یو ایس ایڈ کے ذریعے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے اشتراک سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔

امریکی معاون نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تعاون کا سلسلہ  جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد450 سے تجاوز کر گئی

دنیا کے ایک سو اناسی ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک دس ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ دو لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

چین میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ووہان سے ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا اور پورے ملک میں صرف چونتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں آٹھ ہلاکتیں اور مجموعی تعداد تین ہزار دو سو پینتالیس ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتیں چین سے بھی زیادہ ہیں جہاں مزید چار سو ستائیس اموات سے مجموعی طور پر تین ہزار چار سو پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اٹھارہ ہزار متاثرین ہیں، جرمنی میں مریضوں کی تعداد 15 ہزارسےزائد ہیں اور جرمن وزیر خزانہ بھی کورونا کاشکار ہیں۔


متعلقہ خبریں