وزیر اعظم کی چمن میں پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چمن میں گزشتہ  کئی رو ز سے بند پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں.

عمران خان کا کہنا تھا کہ  ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی بھی ہدایت  کردی ہے، بحران کے وقت میں بھی برادر ملک کے ساتھ ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 450 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو افراد جان لیوا مرض کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سندھ میں سب سےزیادہ دوسو پینتالیس کیسز رپورٹ  ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں اکیاسی، پنجاب میں اٹھہتر مریض ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چوبیس، خیبرپختونخوا میں تئیس، اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے ہیں۔

پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے سبب دنیا میں10ہزار سے زائد اموات

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کریک ڈاؤن اور مذکورہ اشیا کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

حکومت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کے تدارک کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ میں بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہو چکی ہے جب کہ صوبےمیں انٹرسٹی بس سروس بھی پندرہ روز کیلئے بند کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں