اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا عندیہ دے دیا


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ ماہ کے لئے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری بھیج دی ہے۔

تجاویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے ہوجائے گی جب کہ مٹی کا تیل 76 روپے 59 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیاجائے گا ۔

ہم نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 10 روپے فی لیٹر کا لیوی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں پر جنرل سیلز ٹیکس 31 فیصد کرنے کی بھی سفارش بھیجی گئی ہے۔

طے شدہ طریقہ کار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وزیراعظم اور وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق 31 مارچ کی شب 12 بجے کے بعد ہو گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حکومت نے مارچ2018 کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 28 پیسے تک اضافے کی منظوری دی تھی۔ جس کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روپے کی بے قدری اور ٹیکسز میں اضافے سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں