اسٹاک مارکیٹ کا کئی روز بعد مثبت اختتام


کراچی: کوروناوائرس کے سبب دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہے تاہم آج کاروبار کا اختتام مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30129 پر تھا اور ابتدائی تیس میں منٹ میں تیزی بھی دیکھی گئی۔

مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں 750 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔ جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں مجموعی طور پر6 پوائنٹس کی آچکی تھی۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس  537 پوائنٹس کے اضافہ ساتھ 30 ہزار 667 کی سطح پر اختتام ہوئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 203,904,750 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,995,020,795 بنتی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 416 پوائنٹس سے ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 30 ہزار 129 کی سطح سے ہوا، آج 238,267,900 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,417,662,147 بنتی ہے۔

گزشتہ دو ہفتے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے اور تقریبا 40 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ نہ صرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں