سندھ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد کے نجی اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کا مریض چل بسا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو کے مطابق 77 سالہ شخص شوگر اور کینسر کا مریض تھا اور ان میں کورونا وائر س کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جبکہ ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 450 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد450 سے تجاوز کر گئی

سندھ میں سب سے زیادہ دوسو پینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں اکاسی، پنجاب میں اٹھہتر مریض، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چوبیس، خیبرپختون خوا میں اڑتیس افراد متاثر اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے۔

پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کریک ڈاؤن اور مذکورہ اشیا کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

حکومت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کے تدارک کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں