مشکل صورتحال میں نماز جمعہ گھر میں پڑھنا گناہ نہیں، قبلہ ایاز

رواں سال عید الاضحیٰ گزشتہ برسوں سے مختلف ہو گی، چیئرمین نظریاتی کونسل

اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظرہاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور ان حالات میں نماز جمعہ گھر میں پڑھنا گناہ نہیں۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عام حالات میں مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں غفلت کا عذر قبول نہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گھروں میں نماز کی ادائیگی کا عذر مجبوری تصور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد450 سے تجاوز کر گئی

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قوموں پر مشکلات آتی ہیں لیکن ان کامقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، وائرس سے بچاؤ کے لیے معاشرتی دوری، احتیاطی تدابیر کا اہم حصہ ہے۔

چیئرمین اسلامی نظرہاتی کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ عوام تعاون کریں اور احتیاط سے کورونا کو شکست دیں، ریاست جو بھی قدم اٹھاتی ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے سبب ایک لاکھ سے زائد ملازمتیں ختم

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ پابندیوں پر عمل درآمد سے ایمان کو نقصان نہیں ہوتا، احتیاط سنت سے ثابت ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز