پابندی کی خلاف ورزی، چار نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

فائل فوٹو


کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی پر چار نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطاابق محکمہ تعلیم کی انسپکشن ٹیم جائزہ لینے پہنچی تو چاروں اسکولوں کی انتطامیہ نے  تدریسی اور غیرتدریسی عملے کو بلایا ہوا تھا۔

حکومتی قوانین کی خلاف ورزی پر انسپکشن ٹیم نے چاروں اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

مزید جانیں: کورونا وائرس سے متعلق 13 غلط فہمیاں

رجسٹرار پرائیوٹ اسکولز رفیعہ ملاح کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی انسپکشن ٹیم نے اسکول کی رجسٹریشن ختم کرنے کیلئے سیکریٹری تعلیم کو تجویز دے دی ہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سات آٹھ ٹیچرز کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے اسکول کھولے تھے، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ سے ہی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبائی حکومت نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن میں اسکول بند کرنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد450 سے تجاوز کر گئی

پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کریک ڈاؤن اور مذکورہ اشیا کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

حکومت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کے تدارک کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں